ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ائی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

Published on March 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) اوکاڑہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ڈسٹرکٹ آفیسر ائی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی مختلف اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا آٹا اور دیگر چیزوں کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی چیک کیا رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف سٹال کا معائنہ کرتے ہوئے ضرورت اشیاء کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور رمضان بازار میں اول درجہ کوالٹی کے پھل اور سبزیاں دیگر اشیا کو فروخت کیا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق پالیسی اپنائی جائے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں سے پرائس لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کروائی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes