Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیئم کے سابق وزیراعظم ہرمن وان رومپوی کا سی ایم جی کے ساتھ خصوصی انٹرویو

بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار نے  یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیم کے سابق وزیر اعظم ہرمن وان رومپوی کا ایک خصوصی انٹرویو  کیا۔انٹرویو کے دوران مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کا عالمی ترقی پر مرتب ہونے والے  اثرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وان رومپوی نے کہا کہ  میں خود مشرق اور مغرب کے موضوعات میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگرچہ بڑے اختلافات موجود ہیں، ہمیں ہر صورت میں بات چیت جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہم ہمیشہ کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں، اور یہ روبرو تبادلہ خیال ہمیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر ہم بات چیت کی صلاحیت کھو دیں تو تصادم اور تنازعات ناگزیر ہو جائیں گے، اور یہاں تک کہ تشدد اور جنگ کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی نوبت آ سکتی ہے۔  اس لیے بات چیت انتہائی اہم ہے۔چینی صدر  شی جن پھنگ کی طرف سے تین عالمی اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عہد حاضر کے تناظر میں،چینی  صدر نے عالمی ترقی، عالمی سلامتی ، اور عالمی تہذیب کے حوالے سے تین اقدامات  پیش کئے ہیں۔  یورپ  ان اقدامات پر بہت توجہ دیتا ہے، خاص طور پر پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے حوالے سے۔ پائیدار ترقی کو حاصل کرنا بھی اقوام متحدہ کا ایک اہم مقصد ہے، ہمیں معاشرتی، ماحولیاتی اور اقتصادی شعبوں میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ 2030 تک اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اس لیے یہ تجاویز اور اہداف ہماری کوششوں کی سمت متعین کرتے ہیں۔ ہم اکثر شمالی اور جنوبی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہیں، اور شمالی اور جنوبی دنیا کے لیے یہ اہداف انتہائی اہم ہیں۔ چین اور یورپی یونین دونوں ان اہداف کو حاصل کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہم ان تمام چیزوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اور ہم ایسے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ان اہم اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column