چین کے مالیاتی اشاریوں کی معقول شرح  نمو برقرار 

Published on June 15, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) پیپلز بینک آف چائنا نے مئی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں مجموعی مالیاتی وسائل میں معقول اضافہ ہوا ، اور سماجی فنانسنگ کی ترقی کی شرح اعلیٰ سطح پر رہی ، جس نے حقیقی معیشت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے ۔ مئی کے اختتام پر وسیع پیمانے پر کرنسی کا بیلنس تقریباً  326 ٹریلین یوآن  رہا ، جو سال بہ سال 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ سوشل فنانسنگ کا اسٹاک تقریباً  426 ٹریلین یوآن  رہا، جو سال بہ سال 8.7 فیصد کا اضافہ ہے  اور ترقی کی شرح بلند سطح پر رہی۔ قرضوں کے حجم  نے معقول نمو برقرار رکھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری بانڈز کے اجراء میں تیزی سماجی فنانسنگ کی تیز رفتار ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes