ماہ رمضان میں سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ یو این پی سروے رپورٹ

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

Har
ہارون آباد(یواین پی )ماہ رمضان المبارک میں سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئیں مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی مافیا نے اپنے شکنجے عام آدمی کے لیے کس لیے ،عام آدمی کے لیے روزہ رکھنا اور افطاری کا سامان خریدنا محال ہو گیا ۔مہنگائی مافیا رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ میں بھی روزہ جیسی افضل عبادت سے غریبوں کو محروم رکھنے کی مذموم کوشش کے ذریعے عذاب الہی کو دعوت دے رہا ہے عام افراد نے مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا نیا ریلا آیا ہے جس نے عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے روز ہ داروں کے لیے نئی مشکلات کو جنم دیا ہے اور مہنگائی کا یہ ریلہ در حقیقت پھلوں ،سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں آرہا ہے ماہ رمضان المبارک میں روزہ دار حضرات کو ان اشیاء کی اشد ضرورت ہوتی ہے مگر مصنوعی مہنگائی مافیاتمام تر مذہبی ،اخلاقی اور سماجی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے صرف اور صرف چند ٹکے زائد کمانے کی خاطر مہنگائی کا سیلاب برپا کر کے اللہ تعالی کے عذاب کو دعوت دے رہا ہے اسلامی تعلیمات تو ہمیں سکھاتی ہیں کہ ضرورت کے وقت مسلمانوں کے لیے اناج اور اشیاء خوردونوش کے تھیلوں کے منہ کھول دئیے جاتے تھے لیکن اب ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کالا دھن کمانے والے بھی بری اخلاقی اصولوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔سروے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں صلاح الدین ،محمد اقبال ٹیلر ماسٹر ،محمد صابر ،بابا بھولا ،محمد حفیظ،عبد الحمید ،راجہ جی ،محمد اکرم ،اللہ دتہ اور محمد عمران نے کہا ہے کہ مہنگائی مافیا در حقیقت ہمارے معاشرے کے لیے ناسور کی حیثیت رکھتا ہے اور اس ناسور نے ہمارے معاشرے کے چہرے کو بگاڑ دیا ہے ذخیرہ اندوزی کر کے مہنگائی برپا کرنے والوں کے بظاہر عزت دار چہروں کی سیاہی کو میڈیا ہی بے نقاب کر سکتا ہے خود ساختہ مہنگائی برپا کرنے والوں کے کالے کرتوت بھی معاشرتی داغ ہیں اور میڈیاکو ان کے کالے چہروں کے خلاف مہم چلانی چاہیے جو محض دولت کمانے کے لیے سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیاء خوردونوش مہنگی کر کے جہنم کے گڑھے میں گر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes