عید قریب آتے ہی ڈاکو ناکوں پر عوام لٹنے لگی عوام کا خادم اعلیٰ سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

news-1402774615-2253
قصور (مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کی وارداتیں عرج پر پہنچ چکی ہیں عید قریب آتے ہی عوام ڈاکو ناکوں پر لٹنے لگی ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی ناکے لگا کر عید کمانے میں مصروف ہیں ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں تھانہ کھڈیاں کی حدود میں اگیارہ ماہ قبل اغواء ہونے والا مغوی ابھی تک پولیس برآمد نہیں کرواسکی ہے جبکہ تھانہ پتوکی کی نواحی چوکی جمبر کلاں کے سامنے سے اغواء ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ کو بھی ڈھونڈنے میں ناکام ہے قصور کوٹرادھاکشن ، قصور رائے ونڈ روڈ ،رائے ونڈ سے کوٹرادھاکشن براستہ چھانگا مانگا تا پتوکی ، چھانگا مانگا تا چونیاں براستہ ٹھینگ موڑ اور قصور سے دیپال پور روڈ پر وارداتوں میں خوفناک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ اندرون شہر میں بھی جرائم پیشہ افراد اپنا کام باآ سانی کرکے فرار ہو جاتے ہیں ان بہ تحاشا وارداتوں کے باعث عوام میں عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو چکی ہے عوام نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر صورتحا ل کو درست کروائیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme