پاکستانی قوم ملک میں امن چاہتی ہے ،حمزہ شہباز شریف

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

22دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا ئیں گے، مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا حکومت کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے، میٹرو بس سروس سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔لانگ مارچ کرنے والے ملک میں ترقی نہیں دیکھ سکتے ، چین پاکستان میں 32 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا۔حمزہ شہباز شریف
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملک میں امن چاہتی ہے اور دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا ئیں گے، مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا حکومت کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے، میٹرو بس سروس سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔لانگ مارچ کرنے والے ملک میں ترقی نہیں دیکھ سکتے ، چین پاکستان میں 32 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے نمائشی کرکٹ میچ کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون اور کھیل رانا مشہود احمد خان ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال بھی موجو د تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک میں امن چاہتی ہے، ملک میں امن قائم کر کے رہیں گے ۔ ہماری فوج وزیرستان میں پاکستان کے امن کی خاطر لڑ رہی ہے اور دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک میں ترقی اور خوشحالی دیکھناچاہتے ہیں،کراچی، لاہور موٹروے بنائیں گے اور میٹرو بس سروس سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ وقت لانگ مارچ یا انقلاب کا نہیں بلکہ امن کاہے،لانگ مارچ کرنے والے ملک میں ترقی نہیں دیکھ سکتے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی مارچ کریں گے، انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں لگے گا، پاکستان کا نعرہ لگے گا، دہشت گردی کے خلاف نعرہ ہوگا ، بازاروں اور مساجد میں امن ہوگا اور پاک فوج بھی ملک میں امن چاہتی ہے، پاکستان میں امن ہوگا ،کارو بار چلے گا تو عوام میں خوشحالی آئے گی اور بے روز گاری ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈ حکومت کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ چین پاکستان میں 32 ارب کی سرمایہ کاری کرے گا ساہیوال اور جامشورو میں کوئلے کے کارخانے بنائے جا رہے ہیں ۔شمسی توانائی کا1000 میگا واٹ کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme