نیوزی لینڈ کرکٹ نے خواتین کھلاڑیوں کو سالانہ کنٹریکٹ جاری کر دیا

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

88ویلنگٹن (یو این پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو سالانہ کنٹریکٹ جاری کر دیا۔ بورڈ نے پہلی بار دس نیشنل ویمن پلیئرز کو سالانہ معاہدوں پر برقرار رکھا ہے، اس سے قبل ان کھلاڑیوں کو صرف میچ کھیلنے کے دوران اور ٹریننگ سیشن میں فیس ادا کی جاتی تھی۔ ہولی ہڈسن، ہیلی جینسن اور لیڈن ڈیوس کو پہلی بار لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جن دس کھلاڑیوں کو سالانہ کی بنیاد پر کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں ان میں سوزی بیٹس سمینتھا کرٹس، سوفی ڈیوائن، ہولی ہڈیلسٹن، ہیلی جینسن، لیڈن ڈیوس، سیرا میک گلیشن، مورنا نیلسن، کیٹی پرکنز اور ریشل پیرسٹ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes