نواز شریف کی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد

Published on July 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

11

عید الفطر کی مبارکباد وزیرستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنیو الے بہادر سپاہیوں اور آئی ڈی پیز کے نام کرتا ہوں،
ہماری ہر خوشی اس وقت تک ادھوری رہے گی جب تک شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے بحفاظت اپنے گھروں میں واپس جاکر آباد نہیں ہو جاتے،
دعا ہے کہ وطن عزیز کا ہر شہری اور ہر شہرامن ‘ ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستقل کامیاب ہوتا رہے،
نواز شریف کی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ تمام اہل پاکستان کی طرف سے عید الفطر کی مبارکباد کو وزیرستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنیو الے بہادر سپاہیوں اور شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے نام کرتے ہیں ۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ عیدالفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الٰہی اور یوم تشکر ہے۔ ہم عید کی حقیقی مسرت صرف اسی وقت حاصل کرسکتے ہیں جب ہم اس موقع پر اپنے غریب عزیز و اقارب ‘ پڑوسیوں اور ضرورت مند بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں ۔ آج کا دن شکر گزار ہونے کا دن ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے ان شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے امن وسلامتی کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں ۔ آج خوشی کا دن ہے مگر ہماری ہر خوشی اس وقت تک ادھوری رہے گی جب تک شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے ہمارے بزرگ ‘ بھائی ‘ بہن اور بچے بحفاظت اپنے گھروں میں واپس جاکر آباد نہیں ہو جاتے۔ ماہ رمضان المبارک ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ایک مہینے کی یہ تربیت ہماری عملی زندگی میں بھی نظر آنی چاہئے۔ ہمیں بہترین اخلاق سے کام لیتے ہوئے اپنے رویے میں رواداری اور حسن سلوک کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ وہ لوگ جو کسی محرومی کا شکار ہیں ہم ان کی محرومی کو دور کرسکیں ۔ اپنے عزیزوں اور ہمسائے میں موجود لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ اعلیٰ اخلاقی اقدار پر عمل کریں تاکہ پاکستان ایک مہذب معاشرے کی تصویر اور تعبیر پیش کرے۔ میری دعا ہے کہ وطن عزیز کا ہر شہری اور ہر شہرامن ‘ ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستقل کامیاب ہوتا رہے۔(آمین)

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes