بھارت میں سمندری طوفان سے 600 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہو گئے

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

77
کولکتہ ۔ ۔۔ بھارت میں سمندری طوفان سے 600 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے پیر کو یہاں بتایا کہ خلیج بنگال میں رات گئے آنے والے طوفان کے نتیجہ میں 600 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے ہیں جن سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ حکام نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ توقع ہے کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں کوسٹ گارڈ لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کریں گے۔ مغربی بنگال میں متعین کوسٹ گارڈ کے اعلی افسر بی این مہاتو نے صحافیوں کو بتایا کہ سرچ آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں طوفان کے بعد کئی ماہی گیروں نے پڑوسی ریاست اڑیسہ کی ساحلی پٹی میں پناہ لے رکھی ہے جن کی تلاش جلد شروع کر دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题