صحت مند افراد سال میں تین بار خون عطیہ کریں۔ طبی ماہرین

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

06
لاہور ۔۔۔ طبی ماہرین نے صحت مند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سال میں تین بار خون عطیہ کریں جس سے ان کی صحت مزید بہتر ہو گی۔ محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ رگوں میں دوڑتے خون سے انسانی زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے یہ احساس شدت سے اس وقت ہوتا ہے جب کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں ہمارے کسی پیارے کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جائے۔ ایسے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں جو کسی نفع، نقصان اور رشتے کے بغیر اپنا خون دے کر ایک انسانی زندگی بچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں خون عطیہ کرنے کے لئے شعور بیدار کرنا اشد ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خون کی وجہ سے ایک سے 5فیصد افراد کو خون کا ری ایکشن ہوتا ہے لیکن اگر خون لگانے سے قبل تمام تر اقدمات اور احتیاط کی جائے تو اس شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ عوام کوچاہئے کہ وہ مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے رجسڑد بلڈ بینکوں سے ہی خون حاصل کریں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں،علاوہ ازیں خون کو چار گھنٹے کے دوران ختم کر لینا چاہئے دیگر صورت میں اس کی افادیت ختم ہو سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme