عرب لیگ کونسل کا غزہ کی صورتحال پر (آج) ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اعلان

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

99
قاہرہ ۔۔۔ عرب لیگ کونسل نے غزہ کی صورتحال پر (آج) پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس میں 14 جولائی کو منعقدہ اجلاس میں عرب وزراء خارجہ کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا اور غزہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کا معاملہ زیر بحث آئیگا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی کی موجودگی میں مراکش اجلاس کی صدارت کریگا۔ اس کے علاوہ چیف فلسطینی مذاکرات کار ڈاکٹر صائب اریکات سمیت فلسطین کا وفد اور فتح موومنٹ کی سنٹرل کمیٹی کے ممبران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد بن ھیلی نے کہا کہ فلسطینی وفد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ صورتحال اور پیشرفت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کونسل کو پیش کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog