احتجاج کے دوران پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی

Published on August 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

66اسلام آباد۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم احتجاج کے دوران پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے تاہم اپنے آئینی مطالبات کے حق میں دھرنا دینا کوئی غلط کام نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے واضع کر دیا ہے کہ تحریک انصاف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت تصادم نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے پر دھاوا بولیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme