عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں، سنگیتا، غلام محی الدین، شاہدہ منی

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

77
لاہور ۔۔۔ ملک کے نامور فنکاروں اور اداکاروں نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے‘ پاک فوج دہشت گردوں کا وزیرستان میں خاتمہ کررہی ہے،یہ وقت تمام مکاتب فکر سے تقاضا کرتا ہے کہ سب مل کر مسائل کو حل کریں۔فنکاروں میں سورج بابا،فیصل بخاری، افتخار ٹھاکر، سہیل سمیر،حمیرا چنا،شاہدہ منی ،فریدہ خانم ، فلم سٹار غلام محی الدین اور سنگیتا، کنول نعمان شامل ہیں۔ان فنکاروں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو مذاکرات کے ذریعے قومی مفاہمت کے حصول کا مشورہ دیااورکہا کہ خدا کیلئے پاکستان کو قابل فخر ملک بنائیں۔ اس کا پوری دنیا میں تمسخر نہ اڑائیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے کوئی شب خون نہیں مارا، اُسے پانچ سال پورے کرنے دئیے جائیں‘ فنکاروں نے عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملک میں قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ تمام سیاسی قیادت ملک کے لیے متحد ہوجائیں تاکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes