صحافی اپنی جان پر کھیل کر تازہ ترین نیوز عوام تک پہنچاتے ہیں، عقیل خان سینئر نائب صدر

Published on September 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

Aqeel
لاہور(یواین پی)کالمسٹ کونسل آف پاکستان صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پولیس کا آزاد صحافت پر حملہ ملک و قوم کے نقصان دے ہے۔ کالمسٹ کونسل کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے بیان میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر عوام تک سچائی پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً ان حملوں میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزاد یں۔ عقیل خان نے کہا کہ جس وقت مارچ میں شیلنگ اور گولیا ں چل رہی تھیں تو اسوقت یہ صحافتی حضرات تھے جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لائیو کوریج کررہے تھے۔انہون نے کہا کہ صحافیوں کی جانوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور اگر حکومت کے اہلکارہی حملہ کریں گے تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔کالمسٹ کونسل کے صدر ایم اے تبسم، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، سی سی پی پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری، کالمسٹ ملک ساجداعوان اور مرزاعارف رشید کالمسٹ نے بھی اپنے اپنے بیان میں مذمت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog