امن کمیٹی کا دو سرا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد منعقد

Published on October 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

amana comete aijlas 2
ہارون آباد(یواین پی)امن کمیٹی کا دو سرا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی ہوا اجلا س میں علماء ،دانشور تاجران اور معززین شہر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے محرام الحرام میں امن و امان کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس سلسلہ میں بھر پور یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اجلا س میں شرکاء چوہدری منیر احمد ،قاری عبید الرحمان ،چوہدری ابوذر گجر ،محمد احمد ،چوہدری محمد شریف ظفر ،الحاج اختر علی خلجی ،شاہد محمود رحمانی نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ منفی سرگر می اور شرپسند ی پھیلانے کے لیے وال چاکنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور اگر کوئی فرد اس میں ملوث پایا جائے تواس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش کا خاتمہ ممکن ہو سکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اختلافی امور پر تقاریر کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری نے شرکاء اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محرام الحرام سب کے لیے یکساں مبارک اور مقدس ہے اور اس ماہ تقدس میں ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نیکیاں سمیٹنے میں دوسروں پر سبقت لے جائے محرم الحرام میں امن و امان بر قرار رکھنے کے لیے علماء اور دانشوروں اور تاجران سمیت تمام طبقات کا عزم خوش آئند ہے ہارون آباد میں ماحول امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے اتحادو یکجہتی کی فضا بھی مثالی ہے اور ہارون آباد کے امن پسند شہری اپنے شہر کو امن کی خوشیوں سے دوبالا رکھیں گے اور محرم الحرام میں امن و امان کے لیے امن کمیٹی کے اجلاس سے موثر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes