فقیروالی ،نہر سکس آر میں چوبیس گھنٹوں میں دو مقامات پر شگاف

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,200)      No Comments

n
فقیروالی (یواین پی)نہر سکس آر میں چوبیس گھنٹوں میں دو مقامات پر شگاف سینکٹروں ایکڑ کپاس اور دیگر فصلات سمیت قبرستان بھی زیر آب آگیا اڑھائی ماہ کے دوران تین بار شگاف پڑنے گاؤں 120سکس آر کے مکینوں کا احتجاج ۔متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود محکمہ انہار میں شنوائی نہیں ہوئی ۔ نائب صدر نہر سکس آر نے بھی ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ تقریبا ڈیڑھ ہزار گھرانے منہ آئی روزی چھن جانے پر پریشان دکھائی دینے لگے ۔احتجاجی مظاہرین کا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیر آب پاشی ،ڈی سی او بہاولنگر ودیگر متعلقہ افسران سے قانونی کاروائی کا مطالبہ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف پڑنے کی اصل وجہ نہر سکس آر کے نائب صدر بشیراحمد خاں کموکا نے درختوں کی کٹائی بنی ہے جس سے نہر کے پشتے کمزور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کو متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی ہے اور اڑھائی ماہ کے دوران تیسری مرتبہ شگاف پڑنے سے لاکھوں روپے مالیت کی کپاس سمیت دیگر فصلات مکئی ،باجرہ ،جواراور جانوروں کے چارے کا نقصان ہوا ہے نہر سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر گاؤں 120سکس آر کا قبرستان بھی زیر آب آ چکا ہے محکمہ انہار افسران کسی بھی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔مذید چوبیس گھنٹوں کے بعد ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے بھی نہرسکس آر کو شاخ ون ایل کے مقام پر بھی تقریبا سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا دوسری مرتبہ شگاف پڑنے کی اصل وجہ زیادہ پانی کا بہاؤ بنا اور سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی اور لاکھوں روپے مالیت کی فصلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی اور تقریبا ڈیڑھ ہزار گھرانے منہ آئی روزی چھن جانے پر پریشان دکھائی دینے لگے محمد نواز باجوہ ایس ڈی اونے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میری ڈیوٹی ہاکڑہ نہر سے سب نہروں کو پانی کی منصافانہ تقسیم ہے بشیر احمد خاں کموکا نائب صدر نہر سکس آر موقع پر نوابی انداز میں حقہ تھامے موجود تھے اور سیدھے منہ زمینداروں اور میڈیا نمائندگان سے بھی الجھنے کے انداز میں اپنے مؤقف میں کہا کہ انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرین نائب صدر کے اس جارحانہ انداز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موصوف نے کرپشن کے بادشاہ ہیں اور درختوں کی کٹائی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ماسٹر ہیں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد خاں کموکا نہروں میں شگاف و دیگر مسائل میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ٹیکہ لگانے کے ماہر ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیر آب پاشی ،ڈی سی او بہاولنگر ودیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور زمینداروں کی دادرسی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog