قصورشہراورگردونواح میں پانی ملے اورلاغرگوشت کی فروخت عروج پر

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

images
قصور(یواین پی)قصورشہراورگردونواح میں پانی ملے اورلاغرگوشت کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ۔وزن کااضافی کرنے کیلئے گوشت میں پانی ملایاجاتاہے۔زیادہ منافعے وصول کرنے کیلئے شہریوں کوبیمارکیاجاتاہے۔ڈی سی او قصورسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔قصورکے شہریوں شکیل احمد،نیامت علی،خلیل احمد،اشرف علی ،محمدافضل بیگ نے بتایاکہ قصورمیں انتہائی مضرصحت گوشت فروخت ہورہاہے۔اعتباروالی کوئی دکان نہیں جہاں سے گوشت حاصل کیاجاسکے ۔ویٹرنرڈاکٹربھی چنددکانوں کے چالان کرکے کاغذی کارروائی پوری کردیتے ہیں۔شہریوں نے بتایاکہ نیم مردہ جانوروں کابھی گوشت سرعام فروخت کیاجارہاہے۔کئی قصابوں کے خلاف تھانہ بی ڈویژن اوراے ڈویژن میں مقدمات درج ہیں مگراس کے باوجود وہ کام دیدہ دلیری سے کرنے میں مصروف ہیں۔ڈالوں میں مردہ بھینسیں لوڈکرکے لائی جاتی ہیں اورشہریوں کوگوشت سپلائی کیاجاتاہے کئی قصابوں نے اپنے گھروں کے پاس ہی نجی سلاٹرخانے بنارکھے ہٰں خودساختہ مہریں لگارہے ہیں ایک معروف ڈاکٹرعلی گوہرمنگی چیسٹ سپیشلسٹ کے مطابق جانورکی مخصوص نالیوں میں پانی بھرنے سے گوشت کے وزن کوزیادہ کرنے سے مضرصحت اجزاانسانی جسم میں داخل ہوجاتی ہیں جوانسانی صحت کے لئے انتہائی مضرہیں۔چھاتی کاسرطان ،سانس کی دیگرخطرناک بیماریوں کے ساتھ ساتھ خطرناک جلدی الرجی ہوسکتی ہے۔ ان بیماریوں سے چھٹکارابھی مشکل ہوجاتاہے جبکہ دوسری طرف ایک کلوگوشت میں ایک پاؤپانی لگایاجاتاہے ان کی وجہ سے درجنوں شہری بیمارہوچکے ہیں۔ایسے لوگوں کیلئے جامعہ قانون بنایاتوگیاہے مگراس پرعمل درآمد بھی کروایاجائے جب موقف لینے کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرعدیل سیال سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ قصابوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروارہے ہیں جلدہی قابوپالیاجائے گا۔ہماری خواہش ہے کہ شہریوں کوتندرست گوشت فراہم کروایاجائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes