کیلیفورنیا (یو این پی) پاکستانی بری افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی پر امن اور بہادر قوم ہے جو دہشتگردی کے خلاف متحد کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں اور اب اس بات کی ضرورت ہے کہ دنیا پاکستان کی قربانیوں کا احترام کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں سٹینفرڈ یونیورسٹی سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا ہے مگر اس کے باوجود ہم اس ناسور کے خلاف کھڑے ہیں۔