ضلع تلہ گنگ ۔۔۔۔پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

Published on December 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

Arshid kot
قا رئین محتر م :تلہ گنگ ضلع کا نعرہ ہر زبا ن پر گو نج رہا ہے، جو اب کسی صورت رک نہیں سکتا ۔وزیر اعظم کے دورہ سے قبل عوام کو یقین دہا نی کر ائی گئی تھی کہ بلکسر کے مقا م پر وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن دیں گے لیکن انہو ں نے تو سرسری سا ذکر کر کے با ت کو ٹال مٹو ل کر دیا کہ جلد تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن ہو جا ئے گا ۔دوسری جا نب ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے تلہ گنگ ضلع کا مطا لبہ ایک دفعہ پھر یاد کروا کر عوام کی تر جما نی کی ۔وزیر اعظم پا کستا ن کی ہد ایت پر ضلع چکوال کے ارکا ن اسمبلی نے لا ہور ما ڈل ٹا ؤن میں حمز ہ شہباز شر یف سے ون ٹو ون ملا قا ت کی جس میں تما م ارکا ن نے اپنا اپنا مو قف پیش کیا ۔گز شتہ دنو ں ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے پر یس بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا ہے کہ میں نے حمز ہ شہباز شریف کو آ گا ہ کیا کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن عوام کو ہر حا ل میں چا ہیے۔ جس کا وعدہ وزیر اعظم پا کستا ن نے الیکشن کمپین کے دوران تلہ گنگ کی عوام سے کیا تھااور اسلا م آ باد میں ہو نے والی ملا قا ت میں وزیر اعظم نے حکو مت پنجا ب کو ڈائریکٹو جا ری کیا تھا کہ تلہ گنگ ضلع پر پیش رفت تیز کی جا ئے ۔جس پر حمز ہ شہباز شر یف نے کہا کہ آ پ تلہ گنگ کو ضلع سمجھیں اور انہو ں تلہ گنگ ضلع کیلئے پا نچ ارب روپے رقم بھی مختص کر نے کا عند یہ دیا ۔
ایم این اے میجر (ر) طا ہر اقبا ل اور ایم پی اے چوہد ری لیا قت نے بھی تلہ گنگ ضلع کی حما یت کر دی اور واضح کیا کہ ضلع چکوال کا کو ئی حصہ شا مل نہ کیا جا ئے۔ پر یس بر یفنگ کے دوران ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن کے دست راست ملک امیر خا ن ٹمن نے وزیر اعظم پا کستا ن کی طر ف سے پنجا ب حکو مت کو لکھے گئے لیٹرز کی کا پیا ں تقسیم کیں اورواضح کہا کہ ہما رے مخا لفین پر وپیگنڈ ہ کر رہے ہیں کہ سوئی گیس کا کا م ہما ری کو ششیں سے جا ری ہو رہا ہے جو سر اسر غلط ہے ۔سو ئی گیس کا کا م ایم ااین اے سر دار ممتاز ٹمن کی سپیشل کاوشوں اور انتھک محنت سے جا ری ہو رہا ہے ۔ہما را مشن عوام کی خدمت کر نا ہے۔حمز ہ شہباز شر یف سے ملا قا ت میں ممبر ان اسمبلی کے علا وہ نو جوان ن لیگی رہنما ملک شہر یا ر اعوان بھی مو جو د تھے ۔ملک شہر یا ر اعوان نے راقم کولا ہور ما ڈل ٹا ؤن میں ہو نے والی ملا قا ت کے حوالے سے ٹیلی فون پرآ گا ہ کیا ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ میں نے بھی تلہ گنگ ضلع بنانے کے حوالے دو ٹو ک الفا ظ میں مو قف پیش کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم چکو ال کے ممبران اسمبلی کے خا ص طور پر مشکور ہیں جہنو ں نے ہما ری معا ونت کی اور تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر کھل کر حما یت کی اور کسی نقطہ پر مخا لفت نہ کی ۔حمز ہ شہباز شر یف کو واضح کیا کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن جلد از جلد جا ری کر کے عوام میں مو جود ابہام کو دور کیا جا ئے ۔ حمز ہ شہباز شر یف نے واضح کیا کہ اب تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن جا ری کر نا پنجا ب حکو مت کی ذمہ داری ہے اور آ ئند ہ بجٹ میں تلہ گنگ ضلع کیلئے فنڈز مختص کیے جا ئیں گے ۔
گز شتہ دنو ں کو ٹگلہ ڈھو ک متو کی پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے طو یل گفتگو ہو ئی جس میں انہو ں نے تما م منصو بو ں کے حوالے سے آ گا ہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتا یا کہ میں نے اپنی تعینا تی کے دوران تہیہ کر رکھا ہے کہ تلہ گنگ کی عوام کو قبضہ ما فیا اور نا جا ئز تجا وزات سے نجا ت دلوا ؤں گا کیو نکہ شہر بھر میں قبضہ ما فیا نے شہر یو ں کی زند گی اجیر ن کر رکھی ہے ۔جا ری ٹینڈرزکے حوالے سے کیے گئے سوال پر انہو ں نے واضح کیا ہے کہ ٹینڈر ز صر ف اور صر ف میر ٹ کی بنیاد پر ہو ں گے اور کسی ٹھیکیدار کے سا تھ نا انصا فی نہیں ہو گی ۔راقم نے سوال کیا کہ پہلے تو فنڈ ز کم ہو تے تھے اور ٹینڈر ززیا دہ جا ری کیے جا تے تھے جس پر اے سی کا کہنا تھا کہ اب انہی پیسوں کے ٹینڈر زجا ری ہو ئے جو ہما رے پا س رقم مو جود ہے ۔جن ٹھکیداروں کو ٹھیکے جا ری کیے جا ئیں گے تو ان کو واضح احکا ما ت جا ری کیے جا ئیں گے کہ قا نو ن کے تحت مقر ر مد ت میں کا م ک تکمیل کر نا ہو گی۔ اگرکام مکمل نہ کیا گیاتوبھا ری جر ما نہ عا ئد ہوگا ۔تکمیل شد ہ کا م کی بذات خو د انسپکشن کر کے تسلی کر نے کے بعد ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی جا ئے گی۔اے سی تنو یر الر حمن نے مز ید بتا یا کہ گز شتہ دنو ں میں دو دفعہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو ئی جس کی سیل ریٹ چیک کر نے کیلئے رات گئے مختلف پمپوں پر اچا نک چھا پے مارے اور پر انی قیمتوں پر تیل فر وخت کر نے والوں پر بھا ری جر ما نے عا ئد کیے ۔پو رے پنجا ب میں نئی قیمتوں پر پٹرول فر وخت نہ کر نے والے پمپس ما لکا ن کے خلاف ٹو ٹل 22 ایف آ ئی آر ہو ئی ہیں جن میں 9تلہ گنگ کی ا یف آ ئی آ ر تھیں۔میرا مشن عوام کی خدمت کر نا نہ کہ عوام کے سا تھ ہو نے والے ظلم کا حصہ بنناہے ۔روزانہ کی بنیاد پر بازار کا راؤنڈ کر تا ہوں اگر کو ئی ما رکیٹ ریٹ سے زائد منا فع خوری میں ملو ث ہو تا ہے تو اس پر جر ما نہ عا ئد کیا جا تا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے سوال کیا گیا کہ دوکا نداروں کا کہنا ہے کہ اے سی ہما رے سا تھ نا انصا فی کر کے بلا وجہ جر ما نہ عا ئد کیا جا تا ہے ۔انکا جواب میں کہنا تھا کہ اگر کو ئی ثا بت کر دے کہ میں نے کسی کے سا تھ زیا دتی کی ہے اور جو عنا صر عوام کے سا تھ یا کسی غیر قا نو نی کا م میں ملو ث ہو گا اسکے خلا ف تو ضر ور قا نو نی کا روائی ہو گی کیو نکہ میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ کسی سا تھ نا انصا فی نہیں کر نی اور نہ عوام کے سا تھ ہو نے دینی ہے ۔کو ٹگلہ ڈھو ک متو کی پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے اہم شخصیا ت نے ملا قا ت کی اور انہو ں نے ڈھو ک متو کی کی پسما ند گی کے حوالے سے آ گا ہ کیا ۔اے سی تلہ گنگ نے یقین دلا یا کہ میں آ پ لو گو ں کے مسا ئل تر جیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔اسمو قع پر ڈاکٹر نثار احمد ملک ،حا جی تنو یر ،شیخ تنو یر ،ملک محمد نواز ،ملک ربنواز ،سا بق امیدوار بر ائے کو نسلر حا جی محمد نواز ،سا بق امیدوار جنر ل کو نسلر حا جی محمد اقبا ل ،محمد سا جد سعودی عر یبہ ،نذ یر احمد ،محمد خا ن سمیت دیگر افراد مو جو د تھے ۔جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے کہا کہ جلد ڈھو ک متو کی کا دوبارہ دورہ کر وں گا۔
گز شتہ دنو ں پشا ور کے آ رمی پبلک سکو ل میں دہشت گر دی کاعظیم سا نحہ پیش آ یا جس نے پا کستا نی عوام کے دل ٹکڑے ٹکڑ ے کر دئیے اور پور ا ملک سکتہ کی حا لت میں ہے اس اندوناک سا نحہ میں 160جن میں زیا دہ تر معصوم طا لبعلم شا مل ہیں ،اب تک جام شہا دت نو ش کر چکے ہیں اللہ پا ک لو احقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے اور ملک پا کستا ن کی حفاظت فر ما ئے ۔خد ا حا فظ

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog