آپ ﷺکی تشریف آوری سے پوری دنیا سے ظلم و جہالت کے بادل چھٹ گئے ریاض مجاہد

Published on January 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

index
لاہور ( یواین پی) اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺکو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپ ﷺ کی آمد سے قبل دنیا ظلم و جہالت کا شکار تھی۔آپؑ کی تشریف آوری سے پوری دنیا سے ظلم و جہالت کے بادل چھٹ گئے اور انسانیت کو شرف حاصل ہوا۔آقائے دوجہاں کی ذات پاکؑ انسانیت کیلئے مشعل راہ ،مثالی نمونہ اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری محمد ریاض مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے کیا۔ریاض مجاہد نے کہا کہ پورا عالم انسان آقائے دوجہاں کی آمد پر خوشیاں منا رہا ہے ۔اس سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی نظام مصطفےؑ کے نفاذ میں مضمر ہے ۔جب تک ہم اسوہء حسنہ رسول ؑ سے بھٹکے رہیں گے اسلا م دشمن قوتیں ہم پر غالب رہیں گی۔اگر ہم نبی کریم ؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی کو ڈھالیں تو انشااللہ مسلمان دنیا پر دوبارہ غالب آجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy