ایسا حیرت ناک نوجوان جسے ہائی وولٹیج کرنٹ نہیں لگتا

Published on January 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

images
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ایسا حیرت ناک نوجوان جسے ہائی وولٹیج کرنٹ نہیں لگتا،وہ ہائی وولٹیج بجلی کی ننگی تاروں کو بغیر کسی احتیاط کے پکڑ لیتا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ہوتا ،وہ نوجوان بلب یا ٹیسٹر کو پکڑ کر روشن کرسکتا ہے یوں تو ناظرین نے دنیا میں بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہونگے جو عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بہت سے انوکھے کارنامے سرانجام دیتے ہیں اور اکثر تو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں مگر آج جس نوجوان کی بات ہورہی ہے اسکو دیکھ کر آپ کوکرنٹ ضرور لگے گا۔میاں چنوں میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس کو ہائی وولٹیج بجلی کی ننگی تاروں سے بھی کرنٹ نہیں لگتا،ظفر اقبال عرف بجلی نامی نوجوان کو آٹھ سال کی عمر میں ہائی وولٹیج بجلی کا جھٹکا لگا تھا جس کے بعد سے اُسے آج تک کی ننگی تاروں سے کرنٹ بھی نہیں لگتا،جبکہ ظفر اقبال کے جسم پر زیرو پوائنٹ بلب اور ٹیسٹر بھی روشن کیا جا سکتا ہے،ظفر کو ہاتھ لگانے والے کو بھی کرنٹ لگ جاتاہے،یہ ہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ نے ظفر اقبال کا نام بھی ظفر بجلی رکھا ہوا ہے۔علاقہ میں اگر ٹرانسفرمرخراب ہو یا کوئی بھی بجلی کا کام ہو تو ظفر فوری ریسکیو1122کی طرح موقعہ پر پہنچ جاتا ہے اور بلا خوف خطر بغیر کسی احتیاطی تدبیر کے پول پر چڑھ کر بجلی کو ٹھیک کر دیتا ہے، جبکہ کام کے دوران دستانے وغیرہ سمیت کوئی چیزاستعمال نہیں کرتا ظفر بجلی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اسکی سر پرستی کرے تووہ اپنے پاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کر سکتا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے ،کہ ہم ظفر کو دیکھ حیران ہوجاتے ہیں اور ہمیں ڈر لگنے لگتا ہے جب یہ بجلی کی ہائی وولٹیج ننگی تاروں کو پکڑ لیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes