اسرائیل پر تنقید، سی این این کے سینئر اینکر نوکری سے فارغ

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

123نیویارک (یو این پی) امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر اینکر کو سوشل میڈیا پر اسرائیل سے متعلق تکرار کے باعث اپنی 34 سالہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی این این کے انٹرنیشنل براڈ کاسٹر کے طور پر کام کرنیوالے اینکر جم کلینسی نے فرانسیسی جریدے  سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔ جس میں اسرائیل کے حامیوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بات بڑھتے بڑھتے اسرائیل پراپیگنڈے تک جاپہنچی، جس پر جم کلینسی نے سخت جملے استعمال کئے۔ کلینسی کے خلاف مہم شروع کردی گئی جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے تاہم سی این این یا کلینسی کی جانب سے ادارہ چھوڑنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy