کراچی میں 20 لاکھ غیر ملکی، کارروائی میں مدد کی جائے: قائم علی شاہ

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق سے مدد طلب کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف حالیہ اقدامات پر سندھ حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم نے وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں جرائم میں 60 فیصد کمی ہوئی جبکہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ان کے خلاف کارروائی کیلئے مدد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے سندھ حکومت کو وسائل کی ضرورت ہے کیونکہ سندھ کا بجٹ پولیس، اسلحہ اور گاڑیوں کی خریداری میں خرچ ہو چکا ہے جبکہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت پورا حصہ بھی نہیں ملا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme