پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بڑھنے سے صورتحال میں مزید بہتری آنا شروع ہو گئی

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

01
لاہور۔۔۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بڑھنے سے صورتحال میں مزید بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں سی این جی سٹیشن کھلنے سے بھی پٹرول کے بحران میں کمی ہو رہی ہے ۔لاہور میں سی این جی سٹیشن کھولنے سے پٹرول کی درآمد میں نمایاں کمی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر پٹرول کی بلیک میں فروخت روکنے کیلئے سرکاری عملہ پٹرول پمپوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔پٹرول پمپوں کے مالکان اور عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کین اور بوتلوں میں پٹرول فروخت نہیں کریں گے ۔پٹرول موٹر سائیکل،رکشا اور گاڑیوں کو فروخت کیا جائے گا ۔لاہور میں پٹرول کی سپلائی اور فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی اوآفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سی این جی سٹیشن کھلنے سے پٹرول کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی تاہم سی این جی سٹیشن مالکان کی شکایات آ رہی ہیں کہ انہیں مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث سی این جی سٹیشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حکومت فوری طور پر سی این جی ٹیشن کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے اور لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سی این جی سٹیشن کھولے جائیں تاکہ پٹرول کے بحران پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں 20لاکھ سے زائد گاڑیاں سی این جی پر چل رہی ہیں اگر حکومت سی این جی سٹیشن مالکان کو ایل پی جی سٹیشن لگانے اور انہیں ایل پی جی گیس کی درآمد کی اجازت دے دے تو ملک بھر میں 40لاکھ سے زائد گاڑیاں سی این جی اور ایل پی جی پر چلنا شروع ہو جائیں گی جس سے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کے درآمدی بل میں اربوں روپے کی بچت ہو گی اور آئندہ ملک میں پٹرول کا بحران بھی پیدا نہیں ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes