اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام شہبازشریف کا مستحسن اقدام ہے :سعیدہ وارثی

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

w
ممبر ہاؤس آف لارڈز وسابق برطانوی وزیر برونیس سعیدہ وارثی کی عوامی خدمات پر شہبازشریف کی تعریف
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ممبر ہاؤس آف لارڈز وسابق برطانوی وزیر برونیس سعیدہ وارثی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اوردیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے تیزرفتاری سے شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام شہباز شریف کا اہم اقدام ہے جس سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دے کربیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ برونیس سعید وارثی نے چنیوٹ۔رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی دریافت و تصدیق پر وزیراعلیٰ کو مبارکبادبھی دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog