ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار

Published on March 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

index
ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی )ٹوبہ ٹیک سنگھ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 33 برس قبل ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اس ضلع کی آبادی بیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ضلع کے اکثر مکین بیرون ملک مقیم ہیں لیکن ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی فراہمی کا سبب بننے والے ضلع میں آج تک پاسپورٹ آفس ہی قائم نہیں کیا جا سکا۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے سفری صعوبتیں برداشت کر کے فیصل آباد جانے پر مجبور ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے بعض قریبی اضلاع ایسے ہیں جن کی تحصیلوں میں بھی پاسپورٹ آفس قائم ہیں لیکن ارباب اختیار کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھنا ناقابل فہم ہے۔ شہریوں نے صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا حکم فی الفور جاری کیا جائے تاکہ ضلع کے باسیوں کو وقت اور پیسے کے ضیاع سے نجات مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme