مفتی سرفرا ز نعیمی شہید نے ملکی استحکام کیلئے گراں قدر خدمات دیں صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on March 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

Lasani
فیصل آباد(یواین پی) امیرتنظیم مشائخ عظام پاکستان اورچےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی شہید ؒ نے دین اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں قیام امن،اتحاد بین المسلمین ، اصلاح معاشرہ، اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ان کے عملی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ علامہ مفتی سرفراز نعیمی شہید ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مفتی سرفراز نعیمی شہیدؒ کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مفتی سرفراز نعیمی شہید ؒ جیسی محب وطن شخصیت برسوں بعد جنم لیتی ہے شہید ؒ کی ساری زندگی انہتائی سادگی اور درویشانہ طرز میں گزری تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد نے کہاکہ مفتی سرفراز نعیمی شہیدؒ نے ہمیشہ دین اسلام اور پاکستان کی سربلندی ، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی ذات کومصروف عمل رکھا تنظیم مشائخ عظام پاکستان شہید ؒ کی مخلصانہ اور بے لوث خدمات پر انہیں خراج عقید ت پیش کرتی ہے پیر احسان الحق معصومی نے کہاکہ مفتی سرفراز نعیمی شہید ؒ نے تمام مذاہب و مسالک کو یکجاکرکے ملک وقوم کی بے لوث خدمت کرنے کا شعور اجاگر کیا مفتی شہیدؒ پاکستان کا اہم سرمایہ تھے جن کا مشن ہر صورت جاری رہیگا تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی،پیر اعجاز احمد بابا جی سرکار،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی،پیر لیاقت علی نقشبندی ، پیر مختار احمد نقشبندی سمیت دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں مفتی سرفراز نعیمی شہیدؒ کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں مفتی سرفراز نعیمی شہیدؒ کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme