نوروز تقسیم کے مواقع پر اہم جشن ہے، بان کی مون

Published on March 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments
07
اقوام متحدہ(یو ا ین پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ رواں سال جشن نوروز ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ پائیدار مستقبل کی نئی جہتوں کے لئے کام اور ماحولیات کے عالمی بامعنی معاہدے کو اپنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسم بہار کی آمد کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ بان کی مون نے موسم بہار کے جشن منانے کو قدیم معاشروں کے درمیان اتحادو یکجہتی کے لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی اور تقسیم کے مواقع پر یہ جشن بہت اہم ہے۔ اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جشن نوروز کو منانے کے موقع پر لوگ متحد ہو کر ثقافتی تنوع اور باہمی اتحادو اعتماد پر مذاکرہ کرے ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme