عبدالرشید غازی قتل کیس :پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on April 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

05
اسلام آباد (یو این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد واجد علی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں اپریل 27کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزم پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر محمود نے وکالت نامہ اوربیماری کے باعث اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جس پر مدعی مقدمہ کے وکیل مولوی عبدالحق نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل ملزم کا وکیل اختر شاہ مقدمہ کی پیروی کر رہا ہے جبکہ اس کیس میں نیا وکالت نامہ جمع نہیں کرایا جا سکتا جس پر سابق صدر کے وکیل طاہر محمود ملک نے کہا کہ مذکورہ مقدمہ سی آر پی سی کے تحت زیر سماعت ہے اور قانون کے مطابق ایک مقدمہ میں دو وکلاء پیروی کر سکتے ہیں جس پر اعدالت نے اعتراضات ختم کرتے ہوئے وکالت نامہ منظور کر لیا ۔سابق صدر کے وکیل نے اپنے موکل کی حاضری سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڑ نے سابق صدر پرویز مشرف کا یکم اپریل کو چیک اپ بھی کیا ہے۔ انہوں بتایا کہ ضمانتی مچلکے عدالت میں حاضر ہیں عدالت سابق صدر کو حاضری سے استثنیٰ دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes