کنگ خان کی آج 48 ویں سالگرہ ہے

Published on November 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

\"7\"

ممبئی ۔۔۔ دو دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن شاہ رُخ خان عرف کنگ خان آج 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔شاہ رخ خان بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں دو نومبر انیس سو پینسٹھ کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز انیس سو ا سّی میں چھوٹی اسکرین سے کیا۔ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم دیوانہ سے ہوئی۔ ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، چک دے انڈیا، کل ہو نا ہو، کبھی خوشی کبھی غم، کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا، اوم شانتی اوم، ڈان، رب نے بنادی جوڑی، بلو باربر، مائی نیم از خان، را۔ون ،ڈان ٹو اور جب تک ہیں جاں شامل ہیں۔ کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رُخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔ وہ پدم شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ حاصل چکے ہیں۔ شاہ رخ کی رواں سال ریلیز ہونے والی رومانوی فلم\”چنئی ایکسپریس \”نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بنی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy