حوثی باغیوں نے اور ملک کو پیچھے دکھیلنے والوں نے یمن کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے عبدربہ منصورہادی

Published on April 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

bdrbh-mnswr-hdy
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) یمن کے جلا وطن صدر عبدربہ منصورہادی نے کہاہے حوثی باغیوں نے اور ملک کو پیچھے دکھیلنے والوں نے یمن کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے اس وقت یمن تاریخ کے بدترین دورسے گذررہاہے اندون ملک بغاوت اور بیرونی سازشوں نے ملک کو برباد کردیاہے ۔العربیہ کے مطابق صدر ہادی نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن’’فیصلہ کن آپریشن ‘‘کے اختتام کے بعد اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میں نے ملک اس وقت چھوڑا جب حوثی باغیوں نے عدن کامحاصرہ کرکے پورے ملک کو یرغمال بنالیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سازشی عناصر یمن کو تباہ کرنے عدن اور صنعاء تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے یہ سازش اس وقت تیز ہوگئی تھیں جب یمنی قوم نے ملک کی تقسیم کے بجائے اس کی وحدت کے حق میں فیصلہ دیا ۔یمن کے صدر نے مزید کہاکہ یمن کو بحران سے بچانے کے لئے تمام سیاسی دھاروں کے درمیان بامقصد مذاکرات کی باربار کوکوشیش کی گئی مگر حوثیوں باغیوں کے خون خوار گروپ نے پرامن حل کے تمام راستے بند کردئیے اوریہ ثابت کیاوہ صرف بندوق کی زبان سمجھتے ہیں ان کے ساتھ پھر انہی کی زبان میں بات کی گئی جس کا انہوں نے خود انتخاب کیاتھا ۔صدر ہادی نے کہاکہ حوثیوں کی نفرت اورعوام کے قتل عام کی سیاست کو عام کیا ۔ایران کے کے ساتھ مل کراشتعال انگیز جنگی مشقیں کیں اورپڑوسی ملکوں کی سلامتی کوبھی خطرے میں ڈال دیا ایرانی تجرے کی یمن میں پوند کاری کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے ملک تباہی دہانے پر پہنچ گیا ۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر علی عبداللہ صالح اورحوثیوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے دس نکات پر اتفاق ہواتھا تاہم بعدازاں حوثیوں اورعلی عبداللہ صالح نے بدعہدی کی تھی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题