سانحہ کراچی کے باعث جنرل راحیل شریف کا دورہ سری لنکا منسوخ

Published on May 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

index
راولپنڈی(یواین پی )سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سانحہ صفورا گوٹھ پر اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کرکے ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا پہلے سے طے شدہ تھا تاہم کراچی میں بس پر فائرنگ کے دہشت گردی کے واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ جس کے بعد اب آرمی چیف ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog