بھارت کی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منظوری دیدی، بھارتی میڈیا

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

10
نئی دلی(یو این پی)بھارتی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریزکی منظوری دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہر یار خان کی بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد دی ۔ میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی وزیر خزانہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کو بتایا کہ حکومت  کو پاک بھارت کرکٹ سیریز پر کوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز  حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy