برساتی نالوں کے سیلابی پانی کی مینجمنٹ بہتر کرنے کے لئے دو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں یاور زمان

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

index
گجرات(محمد آصف)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات کے اضلاع میں برساتی نالوں کے سیلابی پانی کی مینجمنٹ بہتر کرنے کے لئے دو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں تاکہ ان اضلاع کی آبادیوں کو سیلابی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔یہ بات انہوں نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں برساتی نالوں کی ڈسچارج کیپسٹی بڑھانے کے لئے جاری منصوبے پر ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ ، سیکرٹری آبپاشی سیف انجم، چیف انجینئر اریگیشن لاہور زون خالد حسین قریشی کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نالہ ایک، ڈیک ، بسنتر اور پلکھو کی ڈسچارج کیپسٹی بڑھانے کے لئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں تاکہ آئندہ مون سون سے قبل ان نالوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ برساتی پانی کا انتظام کیا جا سکے ۔ انہوں نے اجلاس میں شریک افسران کو ہدایت کی کہ ان برساتی نالوں کے تعمیراتی کاموں کی براہ راست نگرانی کی جائے تاکہ کام کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ نالوں کے تکنیکی امور میں کوئی خلل نہ آ سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes