ڈسکہ:پولیس اوروکلاء میں خونی تصادم،پولیس کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدراور ساتھی وکیل جاں بحق

Published on May 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

333
  وکلاء کا شدید احتجاج، واقعے کے بعد گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں کشیدگی پھیل گئی
بازار بند کر دیئے گئے، جبکہ وکلاء نے سڑکیں بلاک کر دیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی
ڈسکہ (یو این پی) ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور وکیل عرفان چوہان جاں بحق جبکہ تین وکلاء زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ بازار بند کر دیئے گئے جبکہ وکلاء نے سڑکیں بلاک کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں پولیس کی وکلاء پر فائرنگ کے نتیجے میں تحصیل بار کے صدر سمیت 2وکلاء کے قتل پرشہرمیں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ہسپتال میں وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ وکلاء نے سول ہسپتال کے شیشے بھی توڑ دیے، شہر میں وکلاء کا شدید احتجاج جبکہ کنٹینر لگا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء نے پولیس کی جانب سے فائرنگ پر احتجاج شروع کیا تو اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر صورتحال کشیدہ ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔وکلاء نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیااور تھانے پر دھاوا بول دیا جبکہ سول ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے۔پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ وکلاء کے مطابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے خود فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد تاجروں نے بازار بند کر دیئے۔ وکلاء رہنماؤں نے آج پنجاب بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题