بے نظیر بھٹو کی سالگرہ آج منائی جائے گی، بلاول بھٹو کی مزار پر حاضری

Published on June 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,897)      No Comments

22
بے نظیر بھٹو کی سالگرہ آج منائی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے مزار پر حاضری دی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں کا اجلاس آج نوڈیرو میں طلب کر لیا گیا
نوڈیرو(یواین پی) سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب آج شام افطار کے وقت نوڈیرو ہاؤس میں ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy