عید سپیشل ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

Published on July 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

444
کراچی( یو این پی ) حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں میں امید کی جا رہی تھی کہ تقریباً 8 ہزار 5 سو افراد بکنگ کروائیں گے لیکن مسافروں کی جانب سے محض 5 ہزار ٹکٹوں کی بکنگ کروائی گئی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو امید تھی کہ اس ٹرین کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد کی آمدنی متوقع تھی لیکن یہ ٹرین محض 52 لاکھ روپے ہی کما سکی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme