فتح جنگ میں سڑکوں کی حالت خراب، حکومتی دیہی روڈ پروگرام کے دعوے جھوٹ

Published on August 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

Nuber Plat 02
فتح جنگ ( یو این پی ) خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دیہاتوں کے روڈ پختہ کرنے کیلئے دیہی روڈ پروگرام کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود اٹک و فتح جنگ کے اہم ترین دیہات اس وعدے سے کوسوں دور ہیں اور یہاں کے باسی پرانی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں جس سے چند کلومیٹر کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ، اور بارش ہوجائے تو روڈ پانی سے بھر جاتے ہیں ، ٹوٹی پھوٹی ان سڑکوں کی دیکھ بھال پر مامور ہائی وے کے غائب افسران کی خدمت کرکے بیلدار گھر بیٹھے مفت تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ فتح جنگ سے رتوال ،تنازعہ ڈیم کھیری مورت کو جانے والی اہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور پچھلے بیس سال سے اس پر گورنمنٹ کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا گیا ‘ اور نہ ہی پچھلے سات سال سے خادم اعلیٰ کی گورنمنٹ ہونے کے باوجود بھی اس روڈ پر ایک فٹ بھی کام نہیں کرواسکے نہ کیا۔ کیا آنے والے تین سال بھی اسی طرح گزرجائیں گے ۔ میاں صاحب کے تینو ں ادوار میں تحصیل فتح جنگ میں کسی ایک بھی میگا پراجیکٹ پر کام نہ ہوسکا ۔یہ حلقہ ایم پی اے چوہدری شیرعلی خان کا ہے جو اس وقت وزیر صوبائی وزیرمعدنیا ت ہیں لیکن وہ بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قطبال سے بنگو، کنیال، کسانہ، جنگل، مورت، کاک چوہدری سے راولپنڈی کو لنک کرنے والی سڑکیں بالکل کھنڈر بن چکی ہیں۔ اسی طرح حطار سے بدڑہ، تھٹی گجراں ، رتوال اور ڈھرنال سے سکھوال ، سدریال اور گگن سے فتوالہ ، نورپور ، نواں گراں، مہورہ کے مواضعات کو جانے والی سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ سفر گھنٹوں پر محیط ہوجاتا ہے اور آنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے دن بدن حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب نے دیہی روڈ پروگرام کا اعلان تو کردیا لیکن اس کے ثمرات کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ صرف دعوے ہی ہیں جبکہ روڈز کی دیکھ بھال پر مامور محکمہ ہائی وے کے اہلکار بھی افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے لمبی تان کر سوگئے ہیں اور افسران کی آشیر باد سے مفت تنخواہیں بٹور رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog