بلدیاتی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے عوام حکمران جماعت کو مسترد کر دیں گے،مخدوم احمد محمود

Published on August 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

07
لاہور(یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے عوام حکمران جماعت کو مسترد کر دیں گے ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور لوٹ مار ہورہی ہے پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے پنیادی مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی حکمرانوں نے دوسالوں میں عوام کو لاقانونیت مہنگائی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیاپیپلز پارٹی اس فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے پوشاں ہے جو اپنے شہید قائدین کے افکار اور فلسفے کی روشنی میں انکے چھوڑے ہوئے ادھورے مشن کی تکمیل کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پنچائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماوں کو بے بنیاد من گھڑت مقدمات میں ملوث کر کے ان کی نیب اور ایف آثی اے کے ذریعے گرفتاریاں تو دوسری جانب اپنی غلط پالیسیوں کے باعث غربت مہنگائی جہالت اور اندھیروں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا جی ہیں جسکی وجہ سے آج ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے شیخ چلی کی طرح راتوں رات امیر بننے اور قوم کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں اور نہ ہی انکا حقیقت سے کوثی تعلق ہے جبکہ ہر نازک مرحلے پر پیپلز پارٹی نے ملک کے اندر جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت کو بچانے کیلئے ہر ممکن حمائیت کی لیکن حکمرانوں نے ماضی کی کوتاہیئیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر اپنا ٹائی ٹینک ڈبونا چاہتی ہے حکمران نا قص کارکردگی کے باعث جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں آثندہ ان کی حمائیت نہیں کرینگے ،یہ بات انہو ں نے اپنے سینئیر پولیٹیکل ایڈوائیزر عبدالقادر شاہیں سے ٹیلی فون پر لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ پنجاب کے عوام آج بھی شہید بھٹو ،شہید بی بی اور بلاول بھٹو زرداری سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے ،انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں زاتی خواہشات کی تکمیل اور پارٹی قیادت کے فیصلوں سے انحراف کر کے وفاداریاں تبدیل کرنے والے کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے ،جو بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا ذلیل و خوار ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کا خاصہ رہا ہے پاکستان ہو یا پنجاب جمہوری اقدار اور روایات پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم دائم ہیں ہر دور میں آمریت اور آمریت کی پیداوار لیڈروں نے پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایاہر دور میں سازشیں کی گئیں ہمارے وزراء کرام پر اور وزیراعظم پر جھوٹے مقدمات قائم کئیے گئے انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو کی دی ہوئی زبان حقوق کا تحفظ کرتی ہے یہی ہمارا سرمایا ہے اور اس سرمائے کو لوگوں پر خرچ کرتے ہوئے ہمیں ہمیشہ فخر رہا ہے چند افراد کی وفاداری تبدیل کرنے سے پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا،مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ ہمیشہ چرایا گیا لیکن ہم نہ پہلے کبھی گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے کیونکہ عوام کبھی بھی بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی ہر یونین کونسل کی نشست پر مصبوط امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题