رشید گوڈیل پر حملہ دہشت گردوں کی بزلادنہ کارروائی ہے، شہلارضا

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

06
کراچی (یو این پی) سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ دہشت گردوں کی بزلادنہ کارروائی ہے، ایسی کارروائیوں سے وہ کراچی سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وہ لیاقت نیشنل اسپتال میں رشیدگوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت سندھ پرعزم ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ بڑے دہشت گرد پولیس اور رینجرز کی گرفت میں ہیں، ایسی کارروائیاں کرکے حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ رشیدگوڈیل ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ہیں۔ اس پر حملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں امن کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد دوبارہ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کا مقابلہ تمام پارٹیوں کو متحد ہوکر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے۔ رینجرز اور پولیس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ میڈیا بات چیت کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ رشیدگوڈیل پر حملہ کرکے شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن حکومت امن دشمن دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پولیس نے صفورہ واقعے کے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ رشید گوڈیل پر حملہ آور بھی پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کے بعد متحدہ کی جانب سے صبر کا مظاہرہ کرنا اچھی روایت ہے اور اسی روایت سے امن دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ بہت جلد حملے کے ذمے داروں تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوگیا تھا مگر کچھ شرپسندوں سے یہ امن برداشت نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گرد مسلسل کراچی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ دہشت گردوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes