پیپلز پارٹی کا 6 گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم،زرداری سندھ کے وزراءپر برس پڑے

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

indexدبئی ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں 9 گھنٹے تک جاری رہنے والا طویل ترین اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ آج صبح میڈیا کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں اجلاس ہوا جس تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کئی رہنماﺅں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کیا اور آصف علی زرداری بھی زرداری ہاﺅس سے باہر نہ آئے بلکہ گاڑیوں کو اندر ہی طلب کر لیا اور روانہ ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرالزمان کائرہ اجلاس کی کارروائی اور اس میں کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق آج صبح میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھی پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراءکی کارکردگی پر برہمی کا کرتے ہوئے کہا تھا کہ نا اہل وزیروں کیلئے سندھ کابینہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، جو کام کرے گا وہی وزیر رہے گا۔ آصف زرداری کی صدرارت میں پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس دبئی میں ہواوزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،فریال تالپور، قمرالزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان، سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قومی اسمبلی سے استعفوںکے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔
آصف زرداری اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی سندھ کے وزراءپر برس پڑے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا، نااہل وزیروں کے لئے اب سندھ کابینہ کوئی جگہ نہیں ہے۔ آصف زرداری نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اورماہانہ بنیادوں پر وزراءکی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے۔سابق صدر نے تمام وزراءکو ہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگو ں کے مسائل حل کر یں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes