واٹس ایپ اردو زبان میں بھی متعارف

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 779)      No Comments

444
لاہور(یو این پی)مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اردو زبان میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی اپ ڈیٹ میں اردو زبان کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان یا بیرون ملک مقیم وہ حضرات جو مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں مہارت نہیں رکھتے یا اس طرح کی ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، اردو زبان میں اس ایپلی کیشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے کو فاؤنڈر برائن ایکٹن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ واٹس ایپ کو اردو زبان میں بھی پیش کر دیا گیا ہے تاہم ابھی یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے۔ اگر آپ نے واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کر لی ہے تو آپ اس کی سیٹنگز میں جا کر زبان کو اردو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes