سکھر :عیدالاضحی پر مویشی منڈیاں سج گئیں

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,264)      No Comments

4444
سکھر(یو این پی)عید الاضحیٰ کے موقع پر سکھر میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں اور خریداروں کی بڑی تعداد ان منڈیوں کا رخ کررہی ہے.عید قرباں کی آمد آمد، سکھر میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد منڈیوں کا رخ کر رہی ہے،مگر جانوروں کے دام پوچھنے پر شہریوں کو چپ سی لگ جاتی ہے،بکرے ہوں یا بچھڑے، یا پھر ہوں بیل،، قیمت پوچھیں تو بیوپاری منہ بھر کر پیسے مانگ رہے ہیں اور پھر شروع ہوتی ہے خریداروں اور بیوپاریوں میں قیمتوں پر تکرار،خریداروں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بکرا پینتیس، چالیس ہزار سے کم نہیں، مویشیوں کی قیمتیں ان کی قوت خرید سے باہر ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ منڈی کب نیچے آتی ہے اور خریدار کس حد تک جانوروں کی قیمتیں کم کرانے میں کامیاب ہو کر سنت ابراہیمی ادا کر پاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题