بلاول بھٹو زرداری کی سابق رکن اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے پر فائرنگ کی مذمت

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

333
کراچی (یوا ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاورمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے نور عالم خان کے نوجوان بھانجے احسن خان خٹک پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے ہر علاقے میں معصوم شہریوں، سیاسی کارکنان اور مسلح فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے زخمی نوجوان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes