پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگ شہریوں اور مسکراہٹ کاعالمی دن کل منایا جائیگا

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

index
اسلام آباد( یوا ین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگ شہریوں اور مسکراہٹ کا عالمی دن کل (جمعرات) کو منایا جائے گا ۔ ان دنوں کی مناسبت سے مختلف مقامات پر تقریبات ،واکس ، کانفرنسز اور سیمینارزمنعقد کئے جائیں گے جس ان دنوں کو موضوع بحث بنایا جائے گا ۔مسکراہٹ کا عالمی دن 1987ء سے ہر سال اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں بھر پور طریقے سے منایا جاتاہے جس کا مقصد دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ ، انسانیت کے درمیاں بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی ، ماحول کی گھٹن کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احساس کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھوں کو بانٹنا بھی ہے ۔ علاوہ ازیں بزرگ شہریوں کا عالمی دن بھی یکم اکتوبر 1991ء سے اس مقصد کے تحت منایاجاتا ہے جس کے تحت ریٹائرڈ ، عمر رسیدہ اور بزرگ افرادکو زندگی کے آخری ایام میں درپیش مشکلات ، مسائل ، پریشانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بزرگ شہریوں کوعمر کے آخری حصہ میں کسی قسم کے احساس محرومی سے نجات دلا سکیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes