شین وارن یاسر شاہ سے ملاقات کے خواہاں

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

2
لاہور(یو این پی)  آسٹریلین لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن نے یاسر شاہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین لیجنڈ لیگ سپنر شین وارن نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستانی نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ وہ یاسر شاہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں، ان کی نظر میں یاسر شاہ اس وقت دنیا کے سب سے بہترین لیگ سپنر ہیں۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ رواں ہفتے شارجہ کا دورہ کریں جہاں وہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے سلسلے میں موجود پاکستانی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے اور یاسر شاہ سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ گیند بازی کی پریکٹس بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy