مویشی پال افراد کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائینگی ڈی سی او وہاڑی

Published on October 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ پنجاب11 حکومت لائیوسٹاک کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے مویشی پال افراد کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائینگی اس مقصد کے لیے پہلے مرحلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے وٹرنری اسٹنٹس کو صوبہ بھر میں6ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں یہ بات انہوں نے وٹرنری ہسپتال وہاڑی میں ضلع وہاڑی کے108 وٹرنری اسسٹنٹس کو حکومت پنجاب کی طرف سے موٹر سائیکلیں تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹرلائیوسٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد خان، ڈی او لائیوسٹاک وہاڑی ڈاکٹر محبت علی خان ،فوکل پرسن ڈاکٹر محسن علی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ لائیوسٹاک کے فروغ ے لیے حکومتی اقدامات کے ثمرات مویشی پال افراد تک پہنچانے کے لیے محکمہ کا فیلڈ سٹاف محنت اور جانفشانی سے کام کرے انہوں نے کہاکہ مویشی کی اہمیت صرف مویشی پال افراد ہی جان سکتے ہیں اور جانور کے بیمار ہونے پر مالک کی دلی کیفیات کو جاننا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مویشی پال افراد کی سہولت کے لیے محکمہ کو جو سہولیات دی ہیں انہیں بروئے کار لاتے ہوئے مویشی پال افراد کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولت ان کی دہلیز پر بلاتاخیر فراہم کریں ا اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر منصور احمد خان نے بتایا کہ حکومت نے پہلے مرحلہ میں پورے پنجاب میں 6ہزار موٹر سائیکل فراہم کئے ہیں جس میں سے وہاڑی کو108موٹرسائیکل دےئے گئے ہیں وٹرنری اسسٹنٹس کو ہر ماہ دو ہزار روپے پیٹرول کی مد میں ادا کئے جائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes