آزاد امیدواران کو الاٹ کردہ نشانات میں سے بالٹی اور ہیرا پر مخصوص لوگوں کی اجارہ داری

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی)بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی الا ٹمنٹ جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کے قانون کے مطابق کی جارہی ہے آزاد امیدواران کو الاٹ کردہ نشانات میں سے بالٹی اور ہیرا پر مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ اکرم اور ایم پی اے شیخ راشدہ یعقوب نے اپنی اجارہ داری قائم کر ہوئی ہے آزاد امیدواران کو یہ نشان الاٹ کرنے کے بعد ریٹرننگ افسران نے ایم این اے اور ایم پی اے مذکورہ کے دباؤ پر کینسل کر دیے اور امیدواران کو یہ تاکید کی کہ اگر الیکشن لڑنا ہے تو ان نشانات کے علاوہ کوئی اور نشان لے لیں۔امیدواران کو رہٹرننگ افسران نے یہ بھی کہا کہ اوپر سے ہمیں نوٹس آیا ہے کہ یہ نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے جب امیدواران نے اس نوٹس دکھانے کا مطالبہ کیا تو ریٹرننگ افسران نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہ دکھایا جس پر امیدواران نے سخت احتجاج کیا لیکن معاملہ جوں کا توں رہا کچھ ریٹرننگ افسران نے تو امیدواران کو یہ مشورہ دیاکہ ڈی سی او جھنگ سے جا کر بات کریں ہم مجبور ہیں ریٹرننگ افسران نے اس بارے میں صحافیوں کو کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیاجن امیدواران کو نشان الاٹ ہونے کے بعد نشان بدلنے کاکہا گیا انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر دھونس،دھاندلی اور غنڈہ گردی ہے الیکشن سے قبل یہ حال ہے تو الیکشن میں کیا صورت حال ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ یہ جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کا قانون ہے ہم الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes