گیس کی لوڈشیڈنگ سےنڈھال شہری سڑکوں پر نکل آئے

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

APP43-06 PESHAWAR: August 06 – People holding a protest against the load-shedding. APP photo by Ammad Waheed

ملتان(یو این پی)سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس بھی چلی گئی شہریوں کی زندگی اجیرن ہوئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئے ،ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔  احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے ٹھنڈے چولہے ان کا منہ چڑاتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق گرمی آئی تو بجلی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا اب سردی میں اضافہ ہوا تو شہری کھانے سے بھی گئے ملک  کے کئی شہروں میں شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ملتان میں گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کیا توشہریوں نےبھی ریلوے روڈ پرخوب ہنگامہ آرائی کرکے اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی شہریوں نے ریلولے روڈپرٹائرجلاکربرتنوں، چولہوں سمیت احتجاج کیا۔پشاورمیں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بھی چھٹیوں پر چلی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں عین ضرورت کے وقت گیس پریشرکم ہونے کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے تو شہریوں کاپارہ بھی چڑھ گیا اورحکومت کے خلاف خوب احتجاج کیا گیا۔اُدھرمظفرگڑھ میں بھی گیس بندش کے خلاف سیکڑوں مرد ،خواتین اور بچوں نے ملتان روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا مظاہرین نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ گیس کی بندش کوفوری ختم کروائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes