کینیڈا: خاتون کے نام کی وجہ سے 3 دفعہ فلائٹ کینسل

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

444
اوٹاوا(یواین پی)کینیڈا میں ایک خاتون کے سیکنڈ نام آئی ایس آئی ایس وجہ  سے کینیڈا کی ائیر لائنز نے 3 دفعہ فلائٹ منسوخ کر دی۔ 29 سالہ رانی آئی ایس آئی کا سیکنڈ نام مصر کی دیوی کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس غیر متعارف  نام کی وجہ سے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے البتہ شام کی تنظیم داعش کی گذشتہ بڑھتی ہوئے دہشت کی وجہ سے اس اسے اپنے نام سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رانی آئی ایس آئی ایس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کی انتہا پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس (داعش) کی وجہ سے اس کی کینیڈا میں فلائٹ کو 3 دفعہ کینسل کر دیا اور اسے تکنیکی خرابی بتائی گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے 3 مختلف ائیر ایجنسی سے اپنے سیکنڈ نام کے ساتھ فلائٹ کی بکنگ کرائی مگر تینوں دفعہ اسے ای میل موصول ہوئی کہ اس نے خود فلائٹ کینسل کرائی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ نے چوتھی دفعہ اس کا پہلا نام رانی سے فلائٹ بک کرائی تو فلائٹ بک ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes